اننت ناگ: ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی میں بھی سوچھتا ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ضلع اننت ناگ کے ڈورو اور ویری ناگ قصبہ میں سوچھتا ریلی نکالی گئی۔ ڈورو میں ریلی کی قیادت میونسپل کمیٹی کے صدر اقبال آہنگر نے کی۔ Swachhta Rally in Dooru
اس ریلی میں اسکولی بچوں نے شرکت کرکے صفائی کے حوالے سے عام لوگوں کو آگاہ کیا ۔ریلی کا آغاز جنگلاتی علاقے سے کیا گیا۔ جہاں صفائی عمل میں لائی گئی جس میں میونسپل عملہ، اسکولی طلبا، رضاکاروں و دیگر افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ Swachhta Rally in Verinag
اس کے بعد ویری ناگ میں بھی ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں اسکولی طلبا نے کلچرل پروگرام پیش کیا۔مقررین نے لوگوں سے تلقین کی وہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔اختتامی تقریب پر بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا و دیگر افراد کو اعزاز سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : Protest Against Social Forestry اننت ناگ میں محکمہ سوشل فارسٹری کے خلاف احتجاج