اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منعقد کیے گئے سواندھی مہوتسو میں پرنسپل سیکریٹری برائے اربن اینڈ ہاوسنگ ڈیولپمنٹ دھیرج گپتا نے کہا ہے کہ سرکار نے جموں کشمیر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے پروگرام کو عمل میں لانے کےلیے ٹھوس پالیسی مرتب کی ہے اور جلد ہی تمام میونسپل کمیٹیوں کےلیے ڈمپنگ سائٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس تقریب میں چھاپڑی فروشوں کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
اس موقع پر ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر سنگلا ، ڈائریکٹر لوکل باڈیز متھورا معصوم، ڈسٹرکٹ سیشنز جج نصیر احمد ڈار، صدر میونسپل کونسل اننت ناگ ہلال احمد شاہ و دیگر افراد موجود رہے ۔ اس موقع پر اسکولی بچوں نے مختلف پروگرامز پیش کیے وہیں اسٹریٹ وینڈرس و اسکولی بچوں کی عزت افزائی کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: Schools Renamed in J&K: جموں کشمیر میں مزید 18 اداروں کے نام تبدیل کرنے کو منظوری