قابل ذکر ہے کہ سکون ایپ ضلع ادھمپور میں انتہائی کامیاب رہی ہے اور اس نے نیشنل ای گورننس ایوارڈ بھی جیتا ہے۔
ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی طرف سے آن لائن موڈ کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے اٹھایا گئے قدم میں یہ اور ایک اور قدم ہے۔
اس سے قبل انتظامیہ نے سہولت پورٹل اور ڈیش بورڈ تیار کیا تاکہ آن لائن موڈ کے ذریعے مستحقین کو لیگل ہیئر سرٹیفکیٹ فراہم کیا جا سکے۔
سکون ایپلیکیشن کی تجویز ڈی سی نے پیش کی تھی، جبکہ اس سے نیشنل انفارمیٹکس سینٹر اننت ناگ نے تیار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
ڈسٹرکٹ انفارمیٹکس افیسر ، این آئی سی جان مبارک نے بتایا کہ یہ ایپلیکیشن سرکاری اہلکاروں کے لیے تیار کی گئی ہے اور اس ایپ کے ذریعہ پٹواری سے لے کر ڈی سی تک تمام دستاویزی کاروائی آن لائن موڈ کے ذریعے کی جائے گی، تاکہ آفت زدہ لوگوں کو بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اے ڈی سی غلام حسن شیخ اور گلزار احمد بٹ، اے سی آر سید یاسر تحصیلدار اننت ناگ عمر گلزار اور دیگر افسران نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔