زراعت سے وابستہ کیجول لیبرس نے نوکریوں کی مستقلی اور بقایا جات کو لیکر بجبہاڑہ میں قائم لیوینڈر فارم میں خاموش احتجاج کیا۔ احتجاجی افراد کا کہنا ہے کہ اگرچہ رواں برس انہیں تنخواہ واگذار کی جارہی ہے تاہم سال 2006 سے 2011 تک کی تنخواہ سے انہیں ابھی تک محروم رکھا گیا ہے۔
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ سنہ 1992 سے وہ مزکورہ محکمہ میں بطور کیجول لیبرس اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، لیکن تب سے لیکر اج تک انہیں مستقل نہیں کیا گیا۔
ان کے مطابق آئے روز انہیں مستقل کرنے کی یقین دہانی کی جاتی ہے، جبکہ اسے پھر حقیقی معنوں میں عملی جامہ نہیں پہنایا جاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں قلیل تنخواہ واگزار کی جاتی ہے جس سے اُن کا گزارا نہیں ہو پاتا۔ ان کے مطابق کبھی کبھار حالات ایسے بھی بن جاتے ہیں کہ اُن کے اہل خانہ فاقہ کشی کرنے کے لئے مجبور ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ محکمہ میں کچھ ایسے شخص بھی کام کر رہے ہیں جن کی عمر کی حد گذر چکی ہے لیکن آج تک وہ اسی امید میں ہے کہ انہیں بھی مستقل کیا جائے گا۔ احتجاجیوں نے لیفٹینیٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اُن کی نوکریوں کو جلد از جلد مستقل کیا جائے، اور ان کے بقایا جات واگزار کیا جائے۔۔