نیشنل کانفرنس کے ڈی ڈی سی اننت ناگ کے ممبر ایڈووکیٹ محمد سلیم پرے نے این سی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ Resignation From Basic Membership of NC دیا ہے۔ پرے نے پی اے جی ڈی کے مشترکہ امیدوار کے طور پر کوکرناگ سے ڈی ڈی سی انتخاب لڑا تھا۔
این سی لیڈر محمد سلیم پرے کا پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ کوکرناگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ایڈووکیٹ محمد سلیم پرے نے کہا کہ وہ اپنے بنیادی اصولوں کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں اور اسی لیے وہ نیشنل کانفرنس سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کر دیا کہ وہ اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ پرے کے مطابق وہ فی الحال کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے اور اپنے کارکنان کے ساتھ زمینی سطح پر کام جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کچھ سیاستدان اپنے مفادات کے لیے غریب عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، جس کی انہوں نے شدید مذمت کی۔