ETV Bharat / city

Dilapidated Chak Hussainabad Road: اننت ناگ کے تین علاقوں کو جوڑنے والی سڑک خستہ حال

author img

By

Published : Feb 9, 2022, 10:48 AM IST

چک حسین آباد علاقے کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'اس خستہ حال سڑک کی وجہ سے اُن کا چلنا پھرنا بھی دشوار بن گیا ہے۔ کئی بار پھسلن کی وجہ سے یہاں حادثات رونما ہوئے ہیں۔' Dilapidated Road in Chak Hussainabad Anantnag

اننت ناگ کے تین علاقوں کو جوڑنے والی سڑک خستہ حال

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چک حسین آباد نامی علاقہ ضلع اننت ناگ سے تقریباً 8 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اس علاقے میں سڑک کی حالت خستہ حال ہونے سے مقامی لوگوں کو کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Dilapidated Road in hutmurah Anantnag

سال 2014 میں یہاں موجود سڑک پر پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت میکڈیم ڈالا گیا تھا، مقامی لوگوں کے مطابق میکڈیم میں ناقص مٹیریل استعمال میں لانے سے سڑک چند ماہ بعد ہی خستہ حالی کی شکار ہو گئی۔ Macadam under Pradhan Mantri Gram Sadak Yojana

مقامی لوگوں نے پی ایم جی ایس وائے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'ٹھیکیدار نے اس کام میں دھاندلی کی ہے، انہوں نے کہا کہ جس ٹھیکیدار کو مذکورہ سڑک کا تعمیری کام سونپا گیا تھا اس ٹھیکیدار نے سردیوں کے ایام میں تعمیراتی کام شروع کیا، جبکہ تعمیراتی کام میں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں مذکورہ سڑک پر وقت سے پہلے میکڈیم اکھڑ گیا۔ Allegations against PMGSY

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ سڑک تین علاقوں کو آپس میں جوڑتی ہے، یہ علاقہ خوبصورت اور جنگل کے نزدیک ہونے کی وجہ سے مقامی سیاح بھی اس علاقے کا رُخ کرتے ہیں۔'

مقامی لوگوں نے کہا کہ سڑک کی از سر نو تعمیر و تجدید کو لیکر اُنہوں نے کئی بار پی ایم جی ایس وائے کے دروازے کھٹکھٹائے۔ اور اُس کے باوجود بھی آج تک سڑک کی مرمت عمل میں نہیں لائی گئی۔ road connecting three areas of Anantnag is dilapidated

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اس خستہ حال سڑک کی وجہ سے اُن کا چلنا پھرنا بھی دشوار بن گیا ہے۔ کئی بار پھسلن کی وجہ سے یہاں حادثات رونما ہوئے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: Widening of Road in Khurram Bijbehara: بجبہاڑہ کے کھرم علاقہ کے لوگ سڑک کی کشادگی کے منتظر

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب فون پر پی ایم جی ایس وائے کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر محمد سلطان سے بات کی تو اُنہوں نے بتایا کہ 'پی ایم جی ایس وائے کی جانب سے جو رقومات مذکورہ سڑک کے لیے مختص رکھے گئے تھے وہ ابھی بھی پی ایم جی ایس وائے کے اکاؤنٹ میں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہم ان ہی پیسوں سے آئندہ ماہ میں چیک حسین آباد کی رابطہ سڑک پر کام شروع کروائیں گے تاکہ لوگوں کی پریشانیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.