ترال کے ٹاؤن ہال میں انتظامیہ کی جانب سے موسم سرما کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے کی۔
اس موقع پر متعلقہ محکمہ کے سیکٹورل افسران موجود رہے، میٹنگ میں لوگوں کو اشیاء ضروریہ کی دستیابی کے ساتھ ساتھ بجلی، پانی و دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرانے کے حوالے سے بات کی گئی۔
اجلاس میں تمام محکمہ کے افسران نے شرکت کی اور اے ڈی سی کو اسٹاک پوزیشن و دیگر جانکاری دی۔ انہوں تمام محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ آنے والے موسم سرما کے سلسلے میں مکمل تیاری کریں تاکہ لوگوں کو ضروریات زندگی جس میں بجلی پانی، غذائی اجنا س کے حوالے سے کوئی پریشانی نہ ہوں۔انہوں نے محکمہ کے افسران سے کہا کہ وہ لوگوں کے خادم بن کر کام کریں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے یہاں فارسٹ رائٹ ایکٹ کے حوالے سے بھی لوگوں اور متعلقہ محکمہ کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں لوگوں نے اپنے درپیش مشکلات کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں: پلوامہ: 'قومی مشن برائے خوردنی تیل' کا افتتاح
اس دوران شبیر احمد رینہ نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ عوام کو درپیش مشکلات کو فوری طور پر دور کریں۔شبیر احمد رینہ نے امید ظاہر کی اس موسم سرما میں عوام کو کوئی دقت پیش نہیں آئے۔