ڈی ڈی سی نے محکمہ دیہی ترقی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ بنیادی سطح پر مذکورہ پروگرام کی نوڈل ایجنسی ہونے کے ناطے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ آپسی تال میل کے ذریعہ پروگرام کو جاری رکھنے کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ گزشتہ بیک ٹو ولیج پروگرامس میں زیر التواء تمام ترقیاتی کاموں، خاص کر بجلی پانی اور سڑکوں کو مکمل کرنے کے اقدامات اٹھائیں ۔
انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ 10 ستمبر سے 30 ستمبر تک بڑے پیمانے پر عوامی بیداری کا انعقاد کریں اور اے سی ڈی اننت ناگ کو مطالبات کی فہرست پیش کریں۔
اس سے قبل ڈی سی نے محکمہ برائے سماجی بہبود کے ذریعہ مزدوروں ، بیوہ خواتین ، بڑھاپے کے پنشنرز اور دیگر مستحقین کی رجسٹریشن کے سلسلے میں افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں محکمہ لیبر کے ذریعہ مزدوروں کے لئے مالی امداد فراہم کرنے کو کہا گیا
اننت ناگ میں بیک ٹو ولیج 3 پروگرام کے لئے جائزہ میٹنگ - اننت ناگ میں بیک ٹو ولیج 3 پروگرام
جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر کے سدھا نے 2 اکتوبر 2020 سے شروع کیے جانے والے بیک ٹو ولیج3 کے مجوزہ پروگرام کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی ۔