ETV Bharat / city

اننت ناگ میں بجلی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کام شروع - بجلی کا نظام پوری طرح سے درہم برہم

محکمہ بجلی اور کے پی ڈی سی ایل کے اشتراک سے ضلع اننت ناگ میں بجلی سپلائی و دیگر کام لاک ڈاؤن کے دوران بند رہنے کے بعد پھر سے بحال ہو گئے ہیں۔

اننت ناگ میں بجلی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کام شروع

author img

By

Published : Jun 21, 2020, 5:08 PM IST

اس سلسلے میں جہاں ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کام شروع کیے گئے ہیں وہیں آر پی ڈی پی آر پی، آئی پی ڈی ایس، پی ایم ڈی پی جیسی مرکزی اسکیموں کو بھی عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

اننت ناگ میں بجلی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کام شروع

کے پی ڈی سی ایل کے افسران کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان کاموں میں جہاں کافی کمی آئی تھی وہیں کاموں کے دوران کورونا سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر کو اپنایا جا رہا ہے۔

ادھر لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے بجلی کا نظام پوری طرح سے درہم برہم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے کی ہر ممکن کوشش بے سود ثابت ہو رہی تھی۔

تاہم اب جس طرح سے محکمہ نے کام کی دوبارہ شروعات کی ہے ایسے میں عام لوگوں کی امیدیں بھی دوبارہ جاگ اٹھی ہیں ۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی کئی اسکیمیں جموں و کشمیر کے لیے مختص ہیں اور ان اسکیموں کا بنیادی مقصد جموں کشمیر میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے علاؤہ لوگوں کو بنا خلل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.