اپنی پارٹی کے سینیئر رہنما و ترجمان رفیع احمد میر نے اپنی پارٹی کی طرف سے کمیشن کے ساتھ ملاقات کیا ۔انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی نےکمیشن کے سامنے اپنا موقف رکھا ہے۔
انہوں نے کمیشن کو سنہ 2011 کی مردم شماری کے تحت سیٹوں کا بٹوارہ کرنے کی بات کہی ۔ انہوں نےکمیشن کو آزادانہ اور منصفانہ طور پر کام کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
وہیں کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما گلزار احمد نےکانگریس پارٹی کی جانب سے کمیشن کے سامنے بات رکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ بہت اچھے ماحول میں ہوئی ہے۔
انہوں نے کمیشن کو حد بندی مکمل ہونے کے بعد ریاستی درجہ اور اس کے بعد اسمبلی الیکشن کرانے کی بات کہی۔
گلزار احمد نے کانگریس پارٹی کی جانب سے میمورنڈم کو خط کی صورت میں کمیشن کےحوالے بھی کیا ۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کمیشن غیر جانبدار اور خوش اسلوبی کے ساتھ کام کرے تاکہ لوگ ان اداروں سے جموں و کشمیر کو فائدہ پہنچائے۔
یہ بھی پڑھیں:
دوسری جانب گجربکروال اتحاد کے چیئرمین چودھری ہارون کھٹانہ نے بھی کمیشن کے سامنے اپنی بات رکھی ہے۔انہوں نے گجر بکروال طبقہ کےمسائل کمیشن کے سامنے رکھے۔
انہوں نے کمیشن کو پارلیمنٹ کے لیے ایک سیٹ جبکہ اسمبلی کے لیے 20 سیٹوں کو مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کوکرناگ کے برنگ اسمبلی سیٹ جہاں پر ایس سی طبقے کی کافی تعداد موجود ہے پر نظر ثانی کی بات بھی کہی ہے۔
وہیں بی جے پی کے سینیئر رہنما رفیق احمد وانی نے بھی کمیشن کے سامنے اپنی پارٹی کی جانب سے بات رکھی۔
انہوں نے گجر و پہاڑی لوگوں کی ریزرویشن کی بات کی ہے۔ انہوں نے آبادی کے لحاظ سے ضلع اننت ناگ کے لیے ایک اور سیٹ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔رفیق احمد نے کہا کہ بی جے پی نے لوگوں کی بات کمیشن کو سامنے رکھی ہے ۔
انہیوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کشمیر کو اس حد بندی سے دو تا چار سیٹیں ملے گی۔
آپ کو بتادیں جموں و کشمیر میں سات نئے اسمبلی حلقوں کے قیام کے لئے تنظیم نو ایکٹ 2019 کے تحت قائم کیے گئے حد بندی کمیشن نے منگل کو یونین ٹریٹری کا چار روزہ دورہ شروع کیا۔ دورے کے پہلے روز کمیشن نے سرینگر میں متعدد سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور آج دوسرے روز جنوبی اضلاع کے سیاسی اور وسماجی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔