ETV Bharat / city

اننت ناگ کے گاورن گاؤں میں بجلی کا ناقص انتظام

جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ سے تقریباً 30کلمو میٹر کی دوری پر واقع گاورن نامی گاؤں کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ علاقہ میں بجلی کا ترسیلی نظام خستہ حالی کا شکار ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اننت ناگ کے گاورن گاؤں میں بجلی کا ناقص انتظام
اننت ناگ کے گاورن گاؤں میں بجلی کا ناقص انتظام
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 9:15 PM IST

پانچ سو کے قریب کمبوں پر مشعمل گاورن کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی علاقہ میں بجلی کی ترسیلی لائنیں اور کھمبے تیس سال قبل نصب کئے گئے تھے۔

اننت ناگ کے گاورن گاؤں میں بجلی کا ناقص انتظام

لوگوں کے مطابق علاقہ میں مختلف مقامات پر ترسیلی لائنیں درختوں کے ساتھ لگی ہوئی ہیں، جبکہ متعدد مقامات پر علاقہ کے رہایش پزیر لوگوں نے خود لکڑی کے چھوٹے چھوٹے کھمبے نصب کئے ہیں، جس کی وجہ سے علاقہ کے کئی مقامات پر بار بار شارٹ سرکیٹ ہوتے ہیں۔

ترسیلی لائنز کا نظام اور بوسیدہ ہوئے کھمبوں کی حالت اتنی خستہ ہو چکی ہے کہ کبھی بھی ان کے گرنے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے، جبکہ علاقہ میں کئ بار بوسیدہ ہوئے بجلی نظام سے حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق معمولی بارش یا ہوا کےسبب انہیں کئی دنوں تک بجلی سے محروم رہنا پڑتا ہے۔ جبکہ برف باری کے موسم میں علاقہ سے کئی ہفتوں تک بجلی گل ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای ڈی کی فاروق عبداللہ سے پوچھ گچھ کے خلاف قرار داد منظور

اگرچہ لوگوں نے کئی بار یہ مسلئہ محکمہ بجلی کی نوٹس میں لایا تاہم مقامی لوگوں کی اس فریاد کو محکمہ بجلی کے افسران نے ہمیشہ نظر انداز کیا۔

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ محکمہ بجلی کے اسیسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر فیاض احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب مختلف اسکیمیں وجود میں آئی ہیں اور مذکورہ علاقہ کو ان اسکیم میں رکھا جائے گا۔ فیاض احمد کا کہنا ہے کہ جیسے ہی حکومت کی جانب سے محکمہ کو رقومات واگذار ہونگے، وہ جلد ہی علاقہ میں ترسیلی نظام اور کھمبوں کو درست کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.