جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مورن علاقے سے تعلق رکھنے والے اویس یعقوب نے حال ہی میں دہلی میں منعقد سپر فائٹنگ لیگ Super Fighting League 2021میں سونے کا تمغہ جیت کر ملکی سطح پر اپنا نام روشن کیا ہے ۔
جنوبی کشمیر کا ضلع پلوامہ عسکری سرگرمیوں کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہا ہے۔ تاہم یہاں کے نوجوانوں نے کھیل کود کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ضلع اور وادی کا نام روشن کیا ہے۔ اس کی ایک تازہ مثال ضلع کے مرون علاقہ سے تعلق رکھنے والے اویس یعقوب کی ہے۔
اویس یعقوب نے ریاستی سطح کے ساتھ ساتھ ملکی سطح کے کھیل میں حصہ لے کر اب تک مختلف تمغے اپنےنام کر چکے ہیں۔ اویس یعقوب مارشل آرٹ کے ساتھ ساتھ مکسڈ مارشل آرٹ کے بھی کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے حال ہی منعقدہ مکسڈ مارشل آرٹ سپر فائٹنگ لیگ2021 Super Fighting League 2021میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔
یہ سپر فائٹنگ لیگ بین الاقوامی مکسڈ مارشل آرٹس Mixed Martial Art فیڈریشن کی جانب سے دہلی میں منقعد کیاگیاتھا۔جس میں جموں وکشمیر مکسڈ مارشل آرٹ کے کئی کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں جموں وکشمیر کی نمائندگی کرنے والوں نے چار سو نے کے تمغوں پر اپنا نام درج کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
اویس یعقوب نے کا کہنا ہے کہ پہلے وہ پہلے مارشل آرٹ کھیلا کرتے تھے ۔پھر دھیرے دھیرے میں مکسڈ مارشل آرٹ میں آگئے۔ اس کے لیے انہیںکافی محنت کرنی پڑی۔ اجس کے بعد انہوں نے ضلع پلوامہ کا نام روشن کیا۔
مزید پڑھیں:پلوامہ: جسمانی طور پر کمزور لوگوں کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
انہوں نے کہا ضلع پلوامہ کے نوجوانوں میں کافی صلاحیتیں موجود ہے تاہم ان نوجوانوں کی صلاحیت کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔