انتخابات سے پہلے بیجبہاڑہ اننت ناگ میں مرحوم سابق وزیر اعلی مفتی محمد سعید کے ساتھی اور پی ڈی پی کے پرانے کارکن کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آج شام 54 برس کے عبد القیوم پنڈت ولد غلام محی الدین کو آج شام ان کے گھر کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں چلائی۔
عبد القیوم کو زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ عبد القیوم پنڈت پی ڈی پی کے سینیئر ورکروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ اور عبد القیوم پیشہ سے ٹھیکیدار کا کام کرتے ہیں۔