فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی نے اننت ناگ ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا، جس دوران انہوں نے مقامی لوگوں مسافروں اور ریلوے اسٹاف سے بات چیت کی۔
دورے کے دوران ان کے ہمراہ چنار کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے Chinar Corps Commander Lt. Gen. DP Pandey موجود تھے۔
ریل میں سوار ہونے سے قبل آرمی کمانڈر نے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے بات چیت کی۔آرمی کمانڈر اور چنار کور کمانڈر نے ٹرین کے ذریعے اننت ناگ سے قاضی گنڈ تک کا سفر بھی Lt Gen travel by train from Anantnag to Qazigund کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل اور ان کے ہمراہ کئی اعلیٰ فوجی افسران کو اچانک ریل میں سفر کرنے کے دوران مسافر حیران رہ گئے۔
لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی کو عوام دوست فوجی افسر کے طور پر تصور کیا جاتا ہے۔اکثر و بیشتر اوقات میں عام لوگوں سے ملنے اور ان کے ساتھ بات چیت کے لیے لیفٹیننٹ جنرل جانے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:'کشمیر میں پتھراؤ اور احتجاج کے واقعات میں نمایاں کمی'
واضح رہے کہ انہوں نے گزشتہ برس جولائی میں کرگل وجے دیوس کی یاد میں ادھمپور سے کرگل تک موٹر بائیک ریلی کی قیادت کی تھی۔