ETV Bharat / city

نیٹ 2021 : کنسٹرکشن مستری کے بیٹے فاضل گلزار نے 720 میں سے 680 نمبرات حاصل کیے

پیشے سے کنسٹرکشن مستری گلزار احمد ڈار کے بیٹے فاضل گلزار نے رواں برس نیٹ کے امتحانات میں 680 نمبرات حاصل کر کے اپنے والدین کے ساتھ علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ فاضل گلزار کے مطابق انہوں نے ڈاکٹر بننے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے کم وسائل کے باوجود کڑی محنت اور ٹائم منیجمنٹ سے کام لیا اور پہلی ہی کوشش میں انہوں نے کامیابی حاصل کی۔

فاضل گلزار نے 720 میں سے 680 نمبرات حاصل کیے

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 11:01 PM IST

نیٹ 2021 کے امتحانات میں وادی کشمیر کے کئی طالب علموں نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آنچی ڈورہ اننت ناگ کے رہنے والے فاضل گلزار جنہوں نے کم وسائل کے باوجود بھی ملکی سطح پر منعقدہ اس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

فاضل گلزار نے 720 میں سے 680 نمبرات حاصل کیے

پیشے سے کنسٹرکشن مستری گلزار احمد ڈار کے بیٹے فاضل گلزار نے رواں برس نیٹ کے امتحانات میں 680 نمبرات حاصل کر کے اپنے والدین کے ساتھ علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ فاضل گلزار کے مطابق انہوں نے ڈاکٹر بننے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے کم وسائل کے باوجود کڑی محنت اور ٹائم منیجمنٹ سے کام لیا اور پہلی ہی کوشش میں انہوں نے کامیابی حاصل کی۔ ان کے والدیں کا کہنا ہے کہ فاضل کی قابلیت پر انہیں پورا بھروسا تھا اور اس نے اپنی محنت سے یہ بھروسہ قائم رکھا ہے۔

اتنے کم وسائل کے باوجود اپنے شوق اور لگن سے اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے فاضل گلزار دیگر نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہورہے ہیں۔ فاضل کا کہنا ہے کہ مسلسل جدو جہد ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

واضح رہے کہ فاضل نے اپنی ابتدائی تعلیم نجی اسکولوں سے حاصل کی۔ دسویں جماعت کے بعد فاضل نے گورنمنٹ اسکول میں داخلہ لیا اور وہاں سے فارغ ہونے کے بعد انہوں نے سرینگر کے ایک نجی کوچنگ سینٹر سے ایم بی بی ایس کی کوچنگ لی۔ جبکہ اس سفر کے دوران انہیں کافی مشقت کا بھی سامنا رہا، لیکن جہد مسلسل اور پر عزم فاضل نے ہر چلینج کو قبول کیا جس کے بعداس کامیابی کا سہرا ان کے سر بندھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.