ETV Bharat / city

Encounter in Srigufwara: 'پولیس آفیسر کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسند مارا گیا'

جنوبی ضلع اننت ناگ کے سریگفوارہ Encounter in Srigufwara بجبہاڑہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔

Encounter in Srigufwara
'پولیس آفیسر کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹینٹ مارا گیا'
author img

By

Published : Dec 26, 2021, 11:48 AM IST

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’ضلع اننت ناگ کے ’’سریگفوارہ کے کلان ‘‘ گاؤں میں Encounter Between security forces and militant in Srigufwara عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں وکشمیر پولیس اور فوج نے ہفتے کی شام کو مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔'

انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابط طورپر تصادم شروع ہوا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے بعد تصادم کی جگہ ایک مقامی عسکریت پسند کی لاش برآمد کی گئی جس کی بعد میں شناخت 19سالہ فہیم احمد بٹ ولد گل محمد بٹ ساکن کانڈی پورہ بجبہاڑہ کے بطور ہوئی ہے۔

آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ مہلوک عسکریت پسند فہم نے حال ہی میں 'آئی ایس جے کے' نامی ممنوع تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ عسکریت پسند کو سرینڈر کرنے کا بھر پور موقع فراہم کیا گیا لیکن اُس نے حفاظتی عملے پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں وہ مارا گیا۔

آئی جی کے مطابق فہیم اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف کے قتل میں ملوث تھا۔'

یہ بھی پڑھیں: Encounter in Srigufwara: اننت ناگ کے سریگفوارہ میں انکاؤنٹر جاری، ایک عسکریت پسند ہلاک

بتادیں کہ 22 دسمبر 2021 کی شام کو جب اسسٹنٹ سب انسپکٹر بجبہاڑہ پولیس تھانے سے باہر آیا تو اُس پر فائرنگ کی گئی اگر چہ اُس سے فوری طورپر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

علاوہ ازیں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر میں تین الگ الگ تصادم آرائیوں میں 5 عسکریت پسند جاں بحق ہوئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.