ETV Bharat / city

Passenger Shed Problem in Anantnag مسافر شیڈ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا - میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ

دنیا بھر کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی مسافروں کی آسائش کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لیے جگہ جگہ مسافر شیڈ قائم کیے گئے ہیں جہاں پر مسافر اپنے علاقے میں جانے کے لیے گاڑی کا آرام سے انتظار کرتے ہیں۔ Passenger Shed Problem in Anantnag

مسافر شیڈ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا

author img

By

Published : Sep 24, 2022, 4:40 PM IST

Updated : Sep 24, 2022, 6:49 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں آج تک مسافروں کی سہولت کے لیے سرکار کی جانب سے کسی بھی جگہ کوئی بس مسافر شیڈ قائم نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دھوپ ہو یا بارش مسافروں کو کھلے آسمان کے نیچے اپنی منزل کو جانے والی گاڑی کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ Locals demand Passenger Shed at Anantnag

مسافر شیڈ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا

مقامی لوگوں کے مطابق تپتی دھوپ تیز بارش یا برف باری میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ضلع میں کسی بھی جگہ میسنجر شیڈ یا بس اسٹاپ ابھی تک نہیں بنایا گیا۔ ایک مقامی باشندے منظور احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ بس مسافر شیڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسکول کے طلبا کے ساتھ ہی نوجوان، خواتین اور بزرگ شہریوں کو کافی مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے کئی بار ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لانے کے باوجود بھی ابھی تک کہیں شیڈ نظر نہیں آرہا ہے۔ اکثر صبح کے اوقات میں اسکول جانے والے بچے جگہ جگہ گاڑی کے انتظار میں کھڑے رہتے ہیں جب کہ انہیں دھوپ یا بارش سے بچنے کے لئے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس سلسلے میں میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ اننت ناگ میں مسافر شیڈ قائم نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا اننت ناگ قصبے کے لیے ایک نجی کمپنی کے اشتراک سے مختلف مقامات پر مسافر شیڈ قائم کئے جائیں گے ۔ Passenger Shed Problem In Anantnag

واضح رہے کہ اننت ناگ میں اگر مسافر شیڈ بنائے گئے تو اس سے نہ صرف یہاں کے عوام کو سہولت فراہم ہوگی بلکہ ٹریفک جام میں بھی کافی حد تک کمی آسکتی ہے ۔ اب یہ دیکھنا ہو گا کہ اننت ناگ میں کب عوام کے لئے مسافر شیڈ قائم کئے جائیں گئے ۔ Locals demand Passenger Shed at Anantnag

یہ بھی پڑھیں : Canteen in GMC Anantnag جی ایم سی اننت ناگ میں جلد ہی کینٹین شروع کی جائے گی

Last Updated : Sep 24, 2022, 6:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.