ETV Bharat / city

Know About Anantnag Women's Death: خاتون کی مبینہ ہلاکت، جہیز یا پھر قدرتی موت - جہیز کے نام پر خاتوں کی موت

اننت ناگ کے شہلی پورہ اچھہ بل علاقہ سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ خواتین کوثر جان کی اپنے سسرال تکیہ میں واقع بہرام شاہ ہرناگ میں پُراسرار طور پر موت واقع Women's Death in Anantnag ہوئی۔ ڈاکٹرز نے کوثر جان کی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا بتایا ہے۔ تاہم کوثر جان کے میکے والوں کا الزام ہے کہ جہیز کے نام پر ان کی بیٹی کا قتل کیا گیا ہے۔

know-about-anantnag-women-death-is-it-natural-or-dowry-death
خاتون کی مبینہ ہلاکت، جہیز یا پھر قدرتی موت
author img

By

Published : Jan 25, 2022, 6:10 PM IST

سماج میں جہیز ایک ناسور کی طرح پھیل چکا ہے۔اس بدعت نے لاکھوں بیٹیوں کی زندگیوں کو نہ صرف جہنم بنا کر رکھ دیا ہے بلکہ آئے روز قیمتی جانوں کے زیاں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں، جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔ضلع اننت ناگ میں حال ہی میں ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جو اسی سلسلہ کی ایک کڑی کی مشابہت رکھتا Know About Anantnag Women's Death ہے۔

خاتون کی مبینہ ہلاکت، جہیز یا پھر قدرتی موت

اننت ناگ کے شہلی پورہ اچھہ بل علاقہ سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ خواتین کوثر جان کی اپنے سسرال واقع تکیہ بہرام شاہ ہرناگ میں پُراسرار طور پر موت واقع ہوئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ سسرال والوں نے کوثر جان کو بے ہوشی کی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ Govt Medical College, Anantnag منتقل کیا تاہم کچھ دیر بعد ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ڈاکٹرس نے کوثر جان کی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا بتایا ہے۔ تاہم کوثر جان کے میکے والوں کا الزام ہے کہ جہیز کے نام پر ان کی بیٹی کا قتل کیا گیا Family alleged daughter was murdered by her in-laws ہے۔

کوثر جان کے رشتہ داروں نے اس سلسلہ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ان کا الزام ہے کہ جہیز کی Dowry Case وجہ سے کوثر جان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اُس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی نمایاں تھے۔

وہیں کوثر جان کے سسرال والے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کوثر جان کی موت قدرتی طور پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے جو پوسٹ مارٹم کے بعد بھی ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوثر کی طبیعت گھر میں اچانک خراب ہو گئی جس کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے کوثر کا علاج معالجہ کیا مگر کچھ وقت کے بعد کوثر کی حالت انتہائی خراب ہو گئی اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

کوثر کے سسرال والوں کا کہنا ہے کہ اگر انہیں جہیز کی لالچ ہوتی تو وہ شادی کے دوران جہیز کی مانگ کرتے جبکہ شادی کے دوران انہوں نے کوثر کے رشتہ داروں سے ایک بھی چیز لینے سے انکار کیا ہے۔

فی الحال دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں طرف سے شفافانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Family Alleges Murder of their Daughter Over Dowry: خاتون کی پُراسرار موت پر لواحقین سراپا احتجاج

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کیا ہے اور معاملہ کی تفتیش شروع کی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

کوثر جان کی شادی چودہ ماہ قبل ہوئی تھی۔ایک بچی کی ولادت کے بعد کوثر جان قریب چھ ماہ بعد سسرال لوٹی تھی،تاہم سسرال میں صرف تین روز گزارنے کے بعد ہی یہ واقعہ پیش آیا اور معصوم بچی کے سر سے اس کا سایہ اٹھ گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.