ETV Bharat / city

Kashmiri Pandit Protest in Qazigund: کشمیری مہاجر پنڈتوں کا قاضی گنڈ میں احتجاج

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ویسو قاضی گنڈ میں کشمیری پنڈتوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ پنڈتوں کے مطابق کورٹ نے انہیں کالونی کی زیر تعمیرعمارت سے قبضہ ہٹانے کا فیصلہ دیا ہے، جس کے بعد اب وہ کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔Kashmiri Pandit Protest in Qazigund

kashmiri-pandits-held-protest-at-vessu-qazigund-against-transit-accommodation
کشمیری مائگریٹ پنڈتوں کا ویسو قاضی گنڈ میں احتجاج
author img

By

Published : Jul 19, 2022, 6:58 PM IST

قاضی گنڈ: ویسو قاضی گنڈ مائیگرنٹ کالونی میں رہائش پذیر کشمیری پنڈتوں نے منگل کے روز انتظامیہ کی جانب سے انہیں کواٹرز سے مبینہ طور پر بے دخل کرنے پر خاموش احتجاج کیا ہے۔Kashmiri Pandit Protest in Qazigund

کشمیری مائگریٹ پنڈتوں کا ویسو قاضی گنڈ میں احتجاج

احتجاجی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ویسو کالونی میں تقریباً 380 فیملی رہائش پذیر ہے جن کے لیے صرف 180 کمرے مختص ہیں۔ جگہ کی تنگی کے باعث 66 کنبوں نے صوبائی کمشنر کشمیر کی ہدایت پر 16 جنوری 2021 میں نئی تعمیر شدہ عمارت میں پناہ لی تھی جس کے بعد یہ معاملہ کورٹ میں چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کورٹ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو ہدایت دی کہ بے آشیانہ پنڈت کنبوں کی رہائش کے لیے انتظامات کئے جائیں، تاہم گزشتہ روز کورٹ نے پنڈتوں کو زیر تعمیر عمارت سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورٹ کے فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے تحصیلدار کی سربراہی میں ایک ٹیم کالونی پہنچی اور زیر تعمیر بلڈنگ میں رہائش پذیر پنڈتوں کو وہاں سے نکال دیا۔

مزید پڑھیں:

احتجاجی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ وہ کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ بے گھر کنبوں کی رہائش کے لیے انتظامات کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.