ETV Bharat / city

''جموں و کشمیر کا وزیراعلی بی جے پی کا ہوگا' - afghanistan news

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک کنونشن منقعد کیا۔ کنونشن میں جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ نے شرکت کی۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے سینیئر لیڈران نے بھی پروگروم میں شرکت کی۔

رویندر رینہ
رویندر رینہ
author img

By

Published : Jul 28, 2021, 11:37 AM IST

اننت ناگ کے کھنہ بل ڈال بنگلو میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد رویندر رینہ نے کہا کہ جموں کشمیر کا وزیراعلیٰ صرف بی جے پی کا ہوگا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں کسی بھی طرح کے پری پول الائنس کو مسترد کر دیا ہے۔

'جموں کشمیر کا وزیراعلی صرف بی جے پی کا ہوگا'

رویندر رینہ نے کہا ہے کہ 'حد بندی کمشن بڑی تیزی سے کام کر رہا ہے اور انہیں یقین ہے کہ جموں و کشمیر میں 8 ماہ کے دوران اسمبلی انتخابات ہوں گے'۔
کنونشن میں پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک کول، نائب صدر صوفی محمد یوسف، رفيق وانی کے علاوہ دیگر لیڈران بھی موجود رہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے فلاحی پروگراموں کو گھر گھر پہنچانے کی لیڈران نے کارکنوں کو تلقین کی ہے۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر رویندر رینہ نے افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے مظالم خطے میں مزید بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت افغان فورسز کا ہر طرح کا تعاون کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.