جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ویری ناگ میں صبح فوج کے کئی اہلکار بشمول ایک میجر رینک گاڑی سے کہیں جا رہے تھے کہ گاڑی کا توازن بگڑ گیا۔
19 آر آر کی گاڑی پٹھ ہالان میں کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں آرمی میجر کے علاوہ دیگر سپاہی زخمی ہوئے۔
زخمی فوجیوں کو علاج کے لیے قمر پی ایچ سی پہنچایا گیا جہاں سے میجر اور ایک سپاہی کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔