ETV Bharat / city

Pistol Recovered : گاڑی سے پستول برآمد، ڈرائیور فرار، ایک شخص گرفتار - سرینگر - جموں قومی شاہراہ

اننت ناگ پولیس نے حراست میں لیے گئے شخص سے پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے جبکہ موقع سے فرار ہونے والے دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔

گاڑی سے پستول برآمد، ڈرائیور فرار، ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 6:36 PM IST

ضلع اننت ناگ کے آروانی، بجبہاڑہ میں معمول کے مطابق پولیس کی جانب سے قائم کیے گئے ناکے پر چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے پستول بر آمد کیا گیا، جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر آروانی پل، بجبہاڑہ کے نزدیک پولیس نے معمول کے مطابق ناکہ قائم کرکے گاڑیوں کی چیکنگ انجام دی جا رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی vitara breeza سے پستول بر آمد کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’حراست میں لئے گئے شخص سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے، جبکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حراست میں لیے گئے شخص نے گاڑی میں لفٹ لی تھی یا اس کا گاڑی کے مالک کے ساتھ کوئی تعلق تھا۔‘‘

مزید پڑھیں: Bohri kadal Killing: پولیس کا بہوری کدل قتل معاملہ حل کرنے کا دعویٰ، تین افراد گرفتار

اننت ناگ پولیس نے مزید کہا کہ موقع سے فرار ہونے والے دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.