جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈی سی پیوش سنگلا نے مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔
میٹنگ میں بجلی، جل شکتی، آئی سی ڈی ایس، لیبر، زراعت، آر اینڈ بی، سمیت تمام بڑے محکموں کے افسران موجود تھے۔
ڈی سی اننت ناگ نے تمام محکموں کو سردیوں سے قبل زیر التوا کاموں میں سرعت لانے کی ہدایت دی اور ان کاموں کو شدید سردیوں سے قبل مکمل کیا جائے۔'
انہوں نے تمام مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے موثر نفاذ پر بھی زور دیا۔ ڈی سی نے افسران سے کہا کہ 'وہ فلاحی اسکیموں کے فوائد کو عوام تک بروقت پہنچانے کی کوشش کریں۔'
یہ بھی پڑھیں: پبلک آئوٹ ریچ پروگرام، مرکزی وزیر کا پہلگام کا دورہ
پیوش سنگلا نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مختلف اسکیموں کے اہداف، کامیابیوں، مستفید ہونے والوں کی تعداد، اندراج، تقسیم کی گئی رقم وغیرہ کا حوالہ تیار رکھیں۔'
موسم سرما کی تیاریوں کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے سنگلا نے محکمہ بجلی کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بجلی کی فراہمی میں کم سے کم خلل پڑے تاکہ عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔'