ETV Bharat / city

'بھارت میں اسلاموفوبیا کو سرکاری سطح پر فروغ'

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 'کورونا نے دنیا کو ایک دوسرے سے قریب ہونے کا موقع فراہم کیا لیکن افسوس اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے بجائے مختلف ممالک نے اسلام مخالف جذبات کو بھڑکایا اور مسلمانوں کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا'۔

indian government sponsors Islamophobia said pakistan pm in un
'بھارت میں اسلاموفوبیا کو سرکاری سطح پر فروغ'
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 10:23 AM IST

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے یو این جی اے کے 75 ویں اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں اسلاموفوبیا کو سرکاری سطح پر فروغ دیا جارہا ہے۔

عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے عالمی دن منایا جائے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 'کورونا نے دنیا کو ایک دوسرے سے قریب ہونے کا موقع فراہم کیا لیکن افسوس اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے بجائے مختلف ممالک نے اسلام مخالف جذبات کو بھڑکایا اور مسلمانوں کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا'۔

ویڈیو

انھوں نے کہا ہے کہ 'مسلمانوں کے مقدس مقامات اور مزارات کو توڑا گیا، کسی ملک میں ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ کی توہین کی تو کسی ملک میں قرآن پاک کے بے حرمتی کی گئی اور یہ سب کچھ آزادی اظہار رائے کے نام پر کیا گیا، چارلی ہیبڈو میں دوبارہ شائع ہونے والے گستاخانہ خاکے اس کی مثال ہیں'۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ 'عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عملی اقدامات کرے'۔

عمران خان نے کہا ہے کہ 'بھارتی فوج کشمیر میں پرامن مظاہرین پرتشدد کررہی ہے۔ پیلٹ گن استعمال کررہی ہے۔ شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے امن ضروری ہے۔ فوجی قبضے سے حق خودارادیت کو دبایا جارہا ہے۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہش مند ہے'۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ '80 لاکھ کشمیریوں کو محصور کرنے کے لیے فوج تعینات کی گئی۔ پانچ اگست کو کشمیر کی قانونی حیثیت یکطرفہ تبدیل کی گئی، پرامن مظاہرین پر بھارتی افواج نے پیلٹ گن کا استعمال کیا۔ بھارت بار بار اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے'۔

وزیر اعظم نے کہاکہ 'آر ایس ایس نے بابری مسجد کو شہید کیا، ہم ریاست مدینہ کے اصولوں کے مطابق پڑوسیوں سے امن کے خواہاں ہیں۔ تنازعات بڑھیں تو شدت اختیار کر جاتے ہیں۔ سنہ 2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس میں مسلمانوں کو زندہ جلایا گیا۔ سنہ 2002 میں بھارت کے شہر گجرات میں مسلمانوں کا قتل کیا گیا'۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ 'کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا جنگی جرم ہے۔ کشمیریوں نے بھارتی قبضے سے آزادی کے لیے نسل درنسل اپنی جانوں کی قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں'۔

عمران خان نے کہاکہ 'جنرل اسمبلی کو غیر قانونی مالیاتی منتقلی، لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لئےموثر قانونی فریم ورک تشکیل دینا چاہیے'۔

وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یو این کی 75 ویں سالگرہ انتہائی اہم سنگ میل ہے۔

انھوں نے آخر میں وولکن اوسکر کو جنرل اسمبلی کا 75واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.