جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو میں 75واں یوم آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ جہاں میونسپل کمیٹی کے صدر محمد اقبال آہنگر نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔
اس دوران ایک رنگا رنگ ثقافتی وتمدنی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کئی اسکولز کے بچوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: یومِ آزادی کی بڑی تقریب کا شیرِ کشمیر اسٹیڈیم میں انعقاد
اس موقع پر پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر، ایس ڈی ایم غلام رسول وانی، تحصیلدار، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او ڈورو کے علاوہ ملازمین و دیگر افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔