ایس ٹی ST طبقے کے لیے ریزرویشن Reservation کے مطالبے پر زور دیتے ہوئے، سماجی اور سیاسی رہنما عمران Social and Political Leader امین شاہ نے آج لیفٹیننٹ گورنر پر زور دیا کہ وہ سماج کے اس مستحق طبقے کے دیرینہ مطالبے کو پورا کریں۔ عمران امین شاہ اننت ناگ کے مختلف علاقوں بشمول آمڈ، سرنل، کہیربل کے ایک روزہ دورے پر تھے، جس میں انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔
عمران امین شاہ نے انہیں ان کے مسائل کو اجاگر کرنے اور فوری ازالے کے لیے انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس سخت سردی کے دوران ان علاقوں میں راشن، بجلی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائیں، کیونکہ ضلع کے ان علاقوں میں سے زیادہ تر برفباری کے بعد شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں: ادھم پور: دفعہ 370 کی منسوخی محض دکھاوا، او بی سی کو حقوق دینے کا مطالبہ
انہوں نے آمڈ علاقے کی پہاڑی برادری کو ایس ٹی کا درجہ دینے کے ان کے مطالبے کے لیے ہر تعاون کا یقین دلایا ضلع اور گورنر انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ازالے کے لیے کوششیں کریں، کیونکہ اس علاقے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ علاقے کے لوگوں کو با اختیار بنانے کے لیے علاقے میں قبائلی اسکیموں کے ذریعے مناسب روڈ کنیکٹیویٹی اور روزگار کے بہتر مواقع کو یقینی بنائیں۔ان کے ہمراہ شریف شاہ اور نوجوان رہنما فیاض تاری بھی تھے۔