ڈائریکٹر جنرل ہارٹیکلچر اعجاز احمد بٹ نے دیگر افسران کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے تملحال علاقے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہائی ڈینسٹی کے باغات کاجا ئزہ لیا، ساتھ ہی انہوں نے ضلع پلوامہ کی این آر ایل ایم اسکیم کے تحت مستفید ہونے والی خواتین کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کی۔ Need to Improve Horticultural Crops
اس دوران انہوں نے خواتین کو ہارٹیکلچر کی مختلف اسکیموں کے بارے میں ضروری جانکاری فراہم کی، تاکہ ان خواتین کو روزگار کے معاملے میں خودکفیل بنایا جاسکے۔ Importance of Horticultural Crops
انہوں نے اپنے ہمراہ افسران پر زور دیا کہ وہ ان خواتین کےساتھ یہاں کے باغ مالکان کو بھی ضروری معلومات فراہم کریں، تاکہ باغبانی شعبے کے ساتھ ساتھ یہاں بےروزگار خواتین کو روزگار کمانے میں کسی طرح کےشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے میڈیا سے کہا کہ ہارٹیکلچر خاص کر ضلع پلوامہ کی اقتصادیات میں اہم رول ادا کرتا ہے، اس لیے یہاں کے نوجوانوں کو ہارٹیکلچر کی جانب راغب ہوکر اپنا مستقبل روش بنانا چاہیے، تاکہ بے روزگاری کی شرح میں کمی آئے۔
وہی اس موقع پر انہوں نے این آر ایل ایم سے جڑی خواتین میں ضرورت کی چیز بھی تقسیم کی، ساتھ ہی ان کی ہر ممکنہ مدد فراہم کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔