ہفتہ کے روز شمالی کشمیر کے چوگل ہندوارہ میں ایک روزہ بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران سینکڑوں زمینداروں، فروٹ و میوہ کاشتکاروں نے شرکت کی اور باغبانی سے متعلق معلومات حاصل کیں۔
پروگرام میں انہیں سیب اخروٹ کے درختوں و دیگر درختوں کی حفاظت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: 'پتھراؤ کرنے والوں کو نہ سرکاری ملازمت اور نہ ہی پاسپورٹ'
اس پروگرام میں محکمہ کے ایچ او ڈی چوگل بلال احمد کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے پروگرام میں آئے لوگوں کو باغبانی کے حوالے سے معلومات دیں۔ اس کے علاوہ محکمہ کے فیلڈ اسٹاف نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔