ETV Bharat / city

اننت ناگ: میوہ تاجروں کا نئی میوہ منڈی کھولنے کا مطالبہ - خصوصی اختیارات کی منسوخی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے وابستہ میوہ تاجروں نے جبلی پورہ میں واقع نئی میوہ منڈی کو کھولنے کی مانگ کرتے ہوئے منڈی میں تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے۔

اننت ناگ: میوہ تاجروں کی نئی میوہ منڈی کھولنے کی مانگ

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 4:59 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے وابستہ میوہ اور سبزی سے جڑے تاجروں نے انتظامیہ سے ضلع اننت ناگ کے جبلی پورہ، بجبہاڑہ میں زیر تعمیر فروٹ منڈی کو جلد سے جلد مکمل کر کے تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھولے جانے کا پُر زور مطالبہ کیا تاکہ صنعت سے جڑے لاکھوں افراد نئی منڈی سے استفادہ کر سکیں۔'

فروٹ صنعت سے وابستہ تاجر، جبلی پورہ میں زیر تعمیر منڈی میں جمع ہو گئے اور حکومت سے منڈی میں کام کاج شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

اننت ناگ: میوہ تاجروں کی نئی میوہ منڈی کھولنے کی مانگ

میوہ تاجروں نے کہا کہ حکومت نے منڈی کی تعمیرات میں اب تک کروڑوں روپے خرچ کئے، منڈی کو حتمی شکل دینے کے لئے اس کا تھوڑا کام ابھی باقی ہے، لہذا منڈی کے تعمیراتی کام میں سرعت لائی جائے اور اسے تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا جائے۔ جس کا وہ بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مرکزی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر کو آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی منسوخی کے بعد وادی میں سخت ترین بندشوں کا نفاذ عمل میں لایا گیا تھا، جس دوران عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔ وہیں میوہ صنعت سے جڑے کسانوں اور میوہ تاجروں کو زبردست نقصان سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.