ETV Bharat / city

اننت ناگ: فریسلن میں عوام ہیلتھ سینٹر سے محروم - frislan health sub center pahrlgam

محکمہ صحت کے بلند بانگ دعوؤں کی قلعی اس وقت کھل گئی جب جنوبی کشمیر کے فریسلن پہلگام کے ایک ہیلتھ سینٹر کی حالت سامنے آئی اور اس ناگفتہ بہ حالت سے وہاں کے لوگ نالاں دکھائی دیے۔

فریسلن پہلگام کے ایک ہیلتھ سینٹر کی حالت سامنے آئی اور اس ناگفتہ بہ حالت سے وہاں کے لوگ نالاں دکھائی دیے

author img

By

Published : Oct 24, 2020, 1:34 PM IST

Updated : Oct 24, 2020, 2:03 PM IST

فریسلن اننت ناگ میں ہیلتھ سب سینٹر کے لیے تین برس قبل انتظامیہ نے ایک عمارت تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن مذکورہ ہیلتھ سینٹر اب بھی ایک ٹن شیڈ میں چل رہا ہے۔

فریسلن پہلگام میں 250 کے قریب گھر ہیں اور یہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ کشمیر انتظامیہ اچھی صحت کے انفراسٹرکچر کے بارے میں بڑے بڑے دعوے کرتا ہے مگر فریسلن پہلگام میں واقع اس ہیلتھ سینٹر کی حالت نا گفتہ بہ ہے۔

محکمہ صحت کے بلند بانگ دعووں کی قلعی کھل گئی

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تین برس پہلے گاؤں میں صحت کی سہولیات موجود نہ تھیں اننت ناگ میں ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں نے گاؤں والوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ گا وں میں ایک سب سینٹر ہسپتال سنہ 2017 میں تعمیر کریں گے۔

مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ تین برس ہو چکے ہیں اور حکومت کو ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اسے گاؤں میں ہیلتھ سب سینٹر کی عمارت بنانی ہے یا نہیں۔

گاؤں میں رہنا انتہائی مشکل ہے کیونکہ یہاں بنیادی ڈھانچے کا فقدان ہے۔

فریسلن پہلگام کے ایک ہیلتھ سینٹر کی حالت سامنے آئی اور اس ناگفتہ بہ حالت سے وہاں کے لوگ نالاں دکھائی دیے
فریسلن پہلگام کے ایک ہیلتھ سینٹر کی حالت سامنے آئی اور اس ناگفتہ بہ حالت سے وہاں کے لوگ نالاں دکھائی دیے

انہوں نے کہا کہ یہاں نہ کوئی ڈاکٹر ہے اور نہ کوئی سہولیت، یہاں کوئی انجکشن لگانے والا بھی نہیں ہے اس لیے انجکشن کی غرض سے مریض کو 10 کلو میٹر دور پہلگام جانا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے حکومت کے ساتھ ساتھ اننت ناگ کی ضلع انتظامیہ کو اپنی پریشانیوں کے بارے میں بتایا اور ان کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔

ہیلتھ سینٹر میں خدمات کو فراہم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس عمارت نہیں ہے اور اس میں عملے کے طور پر گاؤں کے 250 گھرانوں میں صرف ایک آیوش ڈاکٹر اور ایک نرس ہیں۔

ٹین شیڈ صرف بنیادی طبی امدادی مرکز کے طور پر کام کرتا ہے کیونکہ عملے کے سازوسامان کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر سہولیات کی کمی کی وجہ سے یہاں دیگر علاج نہیں کرائے جاسکتے۔

ہیلتھ سب سینٹر میں کوئی ماہر ڈاکٹر موجود نہیں ہے، حکومت نے خدا کے رحم و کرم پر یہ مرکز چھوڑ دیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے گاؤں میں سنہ 2017 میں سب سینٹر کی تعمیر کرنے کے لیے اپنی زمین کو عطیہ بھی کیا تھا، لیکن امرناتھ یاترا سے پہلے سنہ 2018 میں کچھ اہلکار گاؤں میں آئے اور سب سینٹر بورڈ کا احاطہ کیا اس کے بعد کسی عہدیدار کا دورہ نہیں ہوا۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ امرناتھ یاترا کے دوران یہ راستہ امرناتھ مزار کا مرکزی راستہ ہے ان دنوں یہاں حکومت گاؤں میں ہر طرح کی سہولت کررہی ہے لیکن امرناتھ یاترا کے ختم ہونے کے بعد حکومت ہمیں خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتی ہے۔

پینے کے پانی سڑکیں اور صحت کی سہولیات جیسی بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے گاؤں میں ناراضگی کی سب سے عام وجہ ہے اور مریض کو اپنے کندھوں پر علاج کے لیے لے جاتے ہیں۔

اس میں سڑک کے ذریعہ تین گھنٹے لگتے ہیں ہسپتال تک پہنچتے میں اور مریض کی حالت مزید خراب ہو جاتی ہے۔

سرکاری ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فریسلن ہیلتھ سب سینٹر کو حال ہی میں صحت اور تندرستی کا مرکز بنایا گیا تھا لیکن حکام نے اس مرکز کو تندرستی مرکز بنانے کے لیے کسی قسم کی کوئی بھی کارروائی نہیں کی۔

Last Updated : Oct 24, 2020, 2:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.