جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے داؤد پورہ براہ علاقے میں بدھ کو مبینہ طور پر اسکول بس کی زد میں آکر ایک 5 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'ایس ٹی لوکس' کی ایک اسکول بس ڈیٹھو علاقے سے اننت ناگ کی طرف جارہی تھی، تبھی بس نے مبینہ طور پر اس بچے کو ٹکر مار دی، جس کے سبب اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ بچے کی شناخت تمیم بلال (5 سال) ولد بلال احمد بٹ ساکن داؤد پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کی۔ Five year old boy killed after hit by school bus
یہ بھی پڑھیں: اسکول بس کی زد میں آنے سے طالبہ ہلاک