ETV Bharat / city

بجبہارہ کے وپزن علاقے میں تصادم، 2 عسکریت پسند ہلاک - ایس او جی

جنوبی کشمیر کے بجبہارہ علاقے کے وپزن گاؤں میں ایک تصادم کے دوران دو عسکریت پسند ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 30, 2019, 4:57 PM IST

Updated : Jul 30, 2019, 7:19 PM IST

اطلاعات کے مطابق گاؤں میں عسکریت پسندوں کی موجود ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے پر سی آر پی ایف، فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی اسپیشل ٹیم ایس او جی نے مشترکہ طور پر گاؤں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی۔

بجبہارہ کے وپزن علاقے میں تصادم، 2 عسکریت پسند ہلاک
تلاشی کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔تصادم میں دو عسکری تنظیم جیش محمد سے تعلق رکھنے والے دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا :' بڑی کامیابی، ٹاپ کمانڈر فیاض احمد پنزو اور ان کے ساتھی کو ہلاک کیا گیا۔فیاض احمد 12 جون کو اننت ناگ میں سی آر پی ایف پر ہوئے حملے میں ملوث تھا۔ واضح رہے کہ رواں برس 12 جون کو ضلع اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 5 سی آر ایف کے جوان ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ارشد کان نامی ایک ایس ایچ او شدید زخمی ہو گئے تھے، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بتایا کہ تصادم شروع ہوتے ہی علاقے میں انٹر نیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 30, 2019, 7:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.