ETV Bharat / city

پامپور: بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں ایل جی کے مشیر کی شرکت

اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر فاروق خان نے حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کے ہر حصے میں کھیل کود کی سرگرمیاں اور بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لیے شروع کیے گئے متعدد اقدامات کی تفصیل بیان کی۔

ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں ایل جی کے مشیر کی شرکت

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 4:13 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر فاروق خان نے انڈور اسٹیڈیم ڈگری کالج پامپور میں منعقدہ ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات
چمپئن شپ کا انعقاد جموں و کشمیر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن پلوامہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج پامپور کے تعاون سے انڈور اسٹیڈیم جی ڈی سی میں کیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں لڑکوں اور لڑکیوں سمیت تقریباً 350 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ایل جی کے مشیر فاروق خان نے علاقے میں اس طرح کے میگا اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'اس سے مقامی نوجوانوں کو کھیلوں میں آگے جانے کا موقع ملے گا'۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں میں ٹرافی تقسیم کی۔ مشیر نے اس موقع پر حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کے ہر حصے میں کھیل کود کی سرگرمیاں اور بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لیے شروع کیے گئے متعدد اقدامات کی تفصیل بیان کی۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں کا باقاعدگی سے انعقاد کریں، تاکہ نوجوانوں کو برئیوں اور منشیات سے دور رہ کر کھیل کود میں مشغول رہیں جس وجہ سے ہمارے نوجوان ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند رہنے کے لیے کھیل کود بہت ضروری ہے، اس لیے نوجوانوں کو کھیل کود میں حصہ لینا چاہئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پلوامہ، بصیر الحق چودھری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظفر حسین شال، پرنسپل جی ڈی سی پامپور، ڈاکٹر سیما ناز، و دیگر موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.