ETV Bharat / city

کوکرناگ میں گرام سبھا کا انعقاد - kk sudha

اس موقع پر بی ڈی سی چیئرپرسنز اور مقامی لوگوں نے پینے کے پانی، بجلی کی فراہمی، پی ایم جی ایس وائی سڑک منصوبوں کے معاوضے کی فراہمی، سڑکوں کی مرمت و دیگر مسائل و مطالبات کو اجاگر کیا۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے گرام سبھا کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 2:10 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں انتظامیہ کی جانب سے گڈیل، بدہاڈ اور کھریتی دیہات کے لئے ٹربل سب پلان کے تحت اقبال پورہ کھریتی کوکرناگ میں گرام سبھا کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بی ڈی سی چیئرپرسن، پنچ، مذکورہ دیہات کے سرپنچوں کے علاوہ اوقاف کمیٹی ممبران، سول سوسائٹی کے ممبران اور ممتاز شہری شریک ہوئے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے گرام سبھا کا انعقاد
یہ اپنی نوعیت کی پہلی گرام سبھا تھی جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے کے سدھا، ایس ڈی ایم کوکرنگ اور محکمہ دیہی ترقی، اینمل ہسبنڈری، پی ایچ ای، پی ڈی ڈی، آر اینڈ بی، آئی اینڈ ایف سی، سماجی بہبود، تعلیم، صحت، زراعت کے افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر بی ڈی سی چیئرپرسنز اور مقامی لوگوں نے پینے کے پانی، بجلی کی فراہمی، پی ایم جی ایس وائی سڑک منصوبوں کے معاوضے کی فراہمی، سڑکوں کی مرمت و دیگر مسائل و مطالبات کو اجاگر کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے بی ڈی سی ممبران کو ہدایت کی کہ مذکورہ علاقوں کی بنیادی ضروریات کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ انہیں پیش کی جائے تاکہ لوگوں کے مسائل و مطالبات کو حل کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.