ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر محمد تصدق حسین میر نے محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ پہلگام کے دور دراز علاقوں کے اسکولوں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے گورنمنٹ پرائمری اسکول لہنداجن پہلگام Govt Primary School Lihndhagan کا دورہ کیا جہاں ان کو والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نے مذکورہ اسکول کی اپ گریڈیشن کی یقین دہانی کرائی۔
محمد تصدق حسین میر نے مزکورہ اسکول میں صرف دو کمروں پر مشتمل اسکولی عمارت کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کی تاکہ اسکول میں اضافی بلاکس بنائے جائیں۔
مزید پڑھیں:Termination Of Employment: سرکاری ملازمین کو نوکری سے برطرف کئے جانے کا امکان
انہوں نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ دسویں امتحانات ختم ہونے کے بعد فی 100 طلبہ میں کم از کم پانچ اساتذہ کو یقینی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انہوں نے اساتذہ برادری پر زور دیا کہ وہ سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے تعداد Students In take In Govt Schools کو بڑھانے کے لیے مزید جوش کے ساتھ کام کریں۔
انہوں نے عوام کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں اندراج کرائے،تاکہ یہ طلبہ سرکاری کی جانب سے دی جانے والی بہترین سہولیات اور اساتذہ سے مستفید ہوجائے۔