ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ڈسٹرکٹ کیپیکس اور بیک ٹو ولیج کے تحت کاموں کی ٹینڈرنگ اور الاٹمنٹ میں سرعت لانے کی ہدایت دی، تاکہ مستقبل قریب میں ان کو مکمل کیا جا سکے۔
ڈاکٹر سنگلا نے افسران سے کہا کہ وہ گرام سبھا کے انعقاد کو ترجیح دیں اور اس کے انعقاد کو آسان بنائیں۔ ڈی سی نے افسران پر زور دیا کہ وہ آپسی تال میل کو یقینی بنائیں تاکہ مقررہ مدت کے اندر تمام ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ: اب تک 30 کشمیری مہاجر پنڈتوں کی جائیداد و اراضی پر سے قبضہ ہٹایا گیا
ڈاکٹر سنگلا نے بی ڈی اوز کو ہدایت دی کہ وہ پنچایتوں میں بے روزگار نوجوانوں کی نشاندہی کرکے ان کا اندراج کریں اور 3 لاکھ کی رقم سے کم کاموں کو ان میں تقسیم کریں،تاکہ وہ روزی روٹی کما سکیں۔
محکمہ دیہی ترقی کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اے سی ڈی نثار احمد نے کہا کہ منریگا کے تحت اب تک تقریبا 16 لاکھ جبکہ 1557 کام ڈسٹرکٹ کیپیکس کے تحت دیئے گئے ہیں وہیں 850 کاموں کو بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت اختیار دیا گیا ہے۔