ETV Bharat / city

ڈی سی اننت ناگ نے زچہ بچہ ہسپتال کا معائنہ کیا - ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا

جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال اننت ناگ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے کام کاج کا جائزہ لیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 9:27 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے ہسپتال کے عملہ اور وہاں موجود طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا

انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ وہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ڈیوٹی کی پابندی کو یقینی بنائیں اور ادویات سمیت بنیادی ضروریات کی دستیابی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر سنگلا نے تمام غیر فعال طبی ساز و سامان کی فوری مرمت کی تلقین کی تاکہ مریضوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے بائیومیڈیکل فضلہ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور ڈیڈ اسٹاک کے لئے نیلامی کا انعقاد کرنے پر زور دیا۔

ڈی سی نے مریضوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے طبی اور صحت سے متعلق معیاری خدمات اور سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

ڈاکٹر سنگلا نے ضلع میں صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ حکام کو مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.