ETV Bharat / city

ڈی سی اننت ناگ نے استغاثہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی - اردو نیوز جموں کشمیر

ڈی سی نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ منشیات سے متعلق مقدمات کی سزا کی شرح کو بڑھانے کی کوششں کریں۔

 ڈی سی اننت ناگ نے استغاثہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی

author img

By

Published : May 2, 2021, 9:02 AM IST

Updated : May 2, 2021, 1:03 PM IST

جموں وکشمیرکےضلع اننت ناگ ڈی سی نے استغاثہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں پراسیکیوشن محکمہ کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

ڈی سی اننت ناگ نے استغاثہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی

ڈی سی نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ منشیات سے متعلق مقدمات کی سزا کی شرح کو بڑھانے کی کوششیں کریں۔

انہوں نے منشیات سے منسلک افراد اور منشیات کی تجارت پر پابندی عائد کرنے کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی زور دیا۔

فوجداری سے متعلق محکمہ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے، ڈاکٹر سنگلا نے این ڈی پی ایس ایکٹ اور دیگر اہم قانون سازی کے بارے میں مجسٹریٹ، پولیس افسران اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کے درمیان بیداری کو بڑھانے پر زور دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس امتیاز حسین نے ضلع کے نوجوانوں میں منشیات اور نشہ آور اشیا کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس کے علاوہ نارکو اسمگلنگ سے وابستہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی یقینی دہانی کی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکیوشن، ریاض احمد نے محکمہ کے کام کاج کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا اور کام کاج کے دوران متعلقہ افسران کو درپیش بعض مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔ ڈی سی نے انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ محکمہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں پراسیکیوشن افسرسید آفاق اور مشتاق احمد اور محکمہ کے سینئر پراسیکیوشن افسران نے بھی شرکت کی۔

Last Updated : May 2, 2021, 1:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.