محکمہ اینیمل ہسبنڈری Department of Animal Husbandry نے دودھ کی پیداوار میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے ڈیری فارمنگ Dairy Farming میں متعدد اسکیمز لانچ کیے جس کے تحت نوجوانوں کو 50 فیصد سبسڈی بھی دی جا رہی ہے۔
مگر انہیں اپنے دودھ کی مارکیٹنگ کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے، جب کہ انتظامیہ کی جانب سے پہلے یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ دودھ کی مارکیٹنگ میں انتطامیہ ڈیری فارم مالکان کی بھر پور مدد کرے گی۔
ڈیری فارم مالکان کا کہنا ہے کہ 'کشمیر میں تو دوسری ریاستوں سے دودھ لا کر فروخت کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے یہاں کی پیداوار کی مارکیٹنگ میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ڈیری فارمینگ میں سبسڈری ملنے سے وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع اننت ناگ میں بھی دودھ کی پیداوار میں آئے روز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وہیں، دودھ کا کاروبار کرنے والے ڈیری فارمنگ مالکان کو اپنی پیداوار کی مناسب قیمت نہ ملنے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری ڈیری فارمنگ میں پیدا ہونے والے دودھ کی مانگ میں کمی واقع ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ہمیں آئے دن نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں: Pulwama Dairy Owners Face Problems: پلوامہ میں ڈیری فارم کے مالکان کو مشکلات کا سامنا
اپنے ان مسائل کے سبب ڈیری مالکان نے اننت ناگ کے ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کر انتظامیہ سے مطالبہ کیا اور انتظامیہ کو ان کے وہ وعدے یاد دلائے کہ 'دودھ کی مارکیٹنگ کے لیے انتظامیہ ان ڈیری فارمز مالکان کی مدد کرے گی، یہ وعدے انتطامیہ نے خود کیے تھے جسے اب وہ فراموش کر رہی ہے۔