جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں لوہری کے موقع پر سی آر پی ایف کی 40 بٹالین کے جوانوں نے ایک تقریب کا اہتمام CRPF Soldiers Celebrate Lohri کیا۔ اس موقع پر جوانوں نے لوہری کی ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی، جبکہ لوگوں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سی آر پی ایف کے سینئر افسران نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر میں لوہری منانا یقینی طور پر ایک خوش آئند بات ہے۔ جوانوں نے اس موقع پر ملک کی خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لیے دعائیں کیں۔
مزید پڑھیں:'جموں میں لوہری کے تہوار کی دھوم'
ہم آپ کو بتادیں کہ لوہری خطہ پنجاب میں موسم سرما کا تہوار ہے، جو گنا کی فصل کی کٹائی کے موسم میں منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار سرمائی انقلاب کی آئینہ دار ہے اور کسانوں کے مالی سال کے آخری دن منایا جاتا ہے۔
ہر سال دوسرے ہفتے کے اخیر میں جب زمین اپنا رخ سورج کی طرف کرتی ہے موسم بدل جاتا ہے اور یہ دن مکر سنکرانتی کہلاتا ہے۔ ہندو مذہب کی روایت کے مطابق 14 جنوری کو سورج اپنے بیٹے شنی کے گھر جاتے ہیں اور اختلافات کے باوجود وہ ایک ماہ وہیں قیام کرتے ہیں۔ اس لیے کہا جاتا ہے کہ مکر سنکرانتی باپ بیٹے کے رشتے کو مضبوط اور استوار کرتا ہے۔