ETV Bharat / city

اننت ناگ: فارسٹ رائٹس ایکٹ کے تعلق سے جائزہ میٹنگ کا انعقاد

جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فارسٹ رائٹس ایکٹ کے تحت پہاڑی طبقہ سے وابستہ افراد کے حقوق کی بازیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

اننت ناگ: فارسٹ رائٹس ایکٹ کی پیش رفت کے سلسلے میں جائزہ میٹنگ منعقد

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 5:21 PM IST

ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو، کھنہ بل میں جنگلات حقوق ایکٹ 2006 (فارسٹ رائٹس ایکٹ) کی پیش رفت کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت ٹرائبل ریسرچ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پونے، مہاراشٹر کے سابق کمشنر اروند کمار جھا نے کی۔

اننت ناگ: فارسٹ رائٹس ایکٹ کی پیش رفت کے سلسلے میں جائزہ میٹنگ منعقد

اس موقع پر فارسٹ رائٹس ایکٹ کی اہم دفعات جیسے اہلیت، حقوق، ذمہ داری، پائیداری و دیگر موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فارسٹ رائٹس کمیٹیوں کی تشکیل اور فارسٹ رائٹس ایکٹ کی عمل آوری کے بارے میں محکمہ مال، دیہی ترقی اور جنگلات کے افسران کے ساتھ گفتگو کی گئی۔

جھا نے اس بات پر زور دیا کہ جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ ایکٹ کے تحت پہاڑی طبقہ سے وابستہ افراد کے حقوق کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: بجبہاڑہ: روڈ ٹرانسپورٹ سہولیات نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا

انہوں نے پائیدار ترقی اور ایکٹ میں موجود دفعات کے غلط استعمال کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سابق کمشنر نے ملک کے دیگر مقامات کے کیس اسٹڈیز پر تبادلہ خیال کیا اور شرکاء کو ان کے بروقت اور مناسب حل کے علاوہ ایکٹ کے نفاذ کے دوران درپیش معمول کی رکاوٹوں کے بارے میں روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: خشک سالی سے مکئی کی پیداوار متاثر، کسان مایوس

اس موقع پر کمشنر نے پی آر آئی ممبران کے علاوہ مختلف محکموں کے فیلڈ افسران سے بات چیت کی۔ جھا نے ان کے مسائل سنے اور ایکٹ کے نفاذ اور درپیش مسائل و مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.