جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے سینیئر رہنما پیر زادہ محمد سعید نے بی جے پی کی پالیسیز کو عوام مخالف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ان پالیسیز کی ہمیشہ مخالفت کرے گی۔
جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقہ ایک کنویکشین میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران پیر زادہ نے کہا کہ بی جے پی کی غلط پالیسیز کے خلاف گانگریس پارٹی ہر وقت آواز اٹھاتی آئی ہیں۔
ان کے مطابق جموں کشمیر میں اقتصادی اور سیاسی حالات ابتر ہیں۔ لہٰذا مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ جموں کشمیر میں جلد از جلد انتخابات کرائے۔اور یو ٹی کو ریاست کا درجہ واپس دیا جاۓ۔
مزید پڑھیں:ہماری لڑائی بی جے پی اور آر ایس ایس کے ساتھ ہے: کانگریس
مذکورہ کانویکیشن میں کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنماؤں اور کار کنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔