اننت ناگ: اننت ناگ کے ترہپو اور آکھرن علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے بی جے پی رہنما ملک نے کہا کہ عوام تک پہنچنا اور ان کے مسائل کا حل نکالنا بھارتیہ جنتا پارٹی کا بنیادی ایجنڈا رہا ہے۔ اس مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہماری کوشش ہے کہ ہر علاقے میں لوگوں کی مسائل کا حل کرنے کی کوشش کرتے رہنا ہے۔ BJP leaders visited Various villages
واضح رہے کہ پی سی اچھہ بل اور پی سی ایموہ کو حال ہی میں نئی حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے تحت حلقہ انتخاب اننت ناگ ویسٹ میں ضم کیا گیا ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ کسی بھی سیاسی لیڈر نے ان علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دورے میں شامل رہنماؤں نے علاقے کے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل تفصیل سے سنے جن میں لنک روڈ کی میکڈمائزیشن، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، قبرستان کی فینسنگ لگانے وغیرہ اہم ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے بی جے پی رہنماؤں کو بتایا کہ پچھلی حکومتوں نے انہیں ہمیشہ اندھیرے میں رکھا اور ان کی طرف سے زمین پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔ BJP leaders visited Various villages in anantang
ممبر قومی کونسل برائے ایف سی آئی محمد رفیق وانی نے عوام سے وعدہ کیا کہ وہ اس معاملے کو متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائیں گے اور ان کے مسائل کو بہت کم وقت میں حل کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ بی ڈی او کو جلد از جلد قبرستانوں کی فینسنگ لگانے کی ہدایت کی۔ محمد رفیق وانی نے ترقی، امن، خوشحالی، شفافیت اور احتساب کے ہدف پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی میں شامل ہوں اور جے کے یو ٹی کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھونے میں مدد کریں۔ لوگوں نے محمد رفیق وانی کا اپنے علاقے کا دورہ کرنے اور اعلیٰ حکام کے ساتھ اپنے مسائل اٹھانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی زندہ باد، رفیق صاحب قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہے کے نعرے لگا کر اپنی حمایت کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیں: Mehbooba Mufti placed under house arrest:محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند