ETV Bharat / city

BJP Leader on Surya Namaskar: مذہب کی آڑ میں کچھ سیاستدان کشمیر میں منافرت پھیلا رہے ہیں - محمد صدیق سوریہ نمسکار

جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما محمد صدیق خان نے کہا کہ سوریہ نمسکار کے تعلق جموں کشمیر میں کچھ لوگ سیاسی تنازع بنا کر پارٹی کے صدر رویندر رینہ کو نشانہ بنا رہےBJP Leader on Surya Namaskar ہیں۔

bjp-leader-on-surya-namaskar-says-politicians-in-kashmir-spread-hatred
مذہب کی آڑ میں کچھ سیاستدان کشمیرمیں منافرت پھیلا رہے ہیں
author img

By

Published : Jan 25, 2022, 9:02 PM IST

جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما محمد صدیق خان نے کہا کہ سوریہ نمسکار Surya Namaskarکو لیکر جموں کشمیر میں کچھ لوگ سیاسی تنازعہ بنا کر پارٹی کے صدر رویندر رینہ کو نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ بی جے پی کا سوریہ نمسکار کو لیکر کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

مذہب کی آڑ میں کچھ سیاستدان کشمیرمیں منافرت پھیلا رہے ہیں

اننت ناگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران صدیق خان نے کہا کہ کچھ سیاسی رہنما مذہب کی آڑ میں منافرت پھیلا کر اپنے مفادات کی خاطر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

خان کے مطابق کچھ لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتیہ جنتا پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،مگر انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید پڑھیں:Dr Darakhshan Andrabi on Surya Namaskar: مذہب پر سیاست کرنا غیر اخلاقی ہے، درخشاں اندرابی

خان نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں ہر مذہب کے لوگ،پارٹی کی بقاء کے لئے کام کر رہے ہیں لہذا بھارتیہ جنتا پارٹی کسی بھی مذہب کے خلاف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو کچھ سیاستدان گمراہ کر رہے ہیں لیکن کشمیری عوام آنے والے انتخابات میں ان طاقتوں کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.