ETV Bharat / city

اسماء قادری:8 ہزار افراد کو کورونا ٹیکے لگوائے

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 8:52 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے سے تعلق رکھنی والی ایف ایم پی ایچ ڈبلیو خاتون اسماء قادری ایک بچے کی ماں ہے جنہوں نے ضلع اننت ناگ میں ویکسینیشن کے دوران تقربیاً 8 افراد کو ٹیکے لگوائے ہیں۔

اسماء قادری
اسماء قادری

ایسے لوگوں کی ان گنت کہانیاں ہیں جنہوں نے انسانی جانوں کو بچانے کی کوشش میں کورونا وائرس وبائی دور بھی اپنی جانوں کو سماج کی خدمت میں پیش پیش رکھا ان ہی لوگوں میں اسماء قادری بھی شامل ہیں ۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے سے تعلق رکھنی والی ایف ایم پی ایچ ڈبلیو (FMPHW) خاتون اسماء قادری ایک بچے کی ماں ہے

اسماء قادری:8 ہزار افراد کو کورونا ٹیکے لگوائے

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اسماء نے کہا "ہم سب کو جدید تاریخ کی بدترین آفات سے بنی نوع انسان کو بچانے کے لیے پوری طاقت سے اپنے فرائض انجام دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا انہیں فخر ہے کہ میں اس وبائی مرض کے خلاف جنگ لڑنے والی کورونا واریرس میں شامل ہیں ۔

قادری بجبہاڑہ مرہامہ پی ایچ سی سنٹر میں سنہ 2018 میں ایف ایم پی ایچ ڈبلیو کے طور پر مقرر کی گی ہے ، اور بعد میں انہیں 2019 میں ویری ناگ پی ایچ سی میں منتقل کردیا گیا ۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سید اسماء قادری نے کہا کہ کووڈ 19 کے وبائی امراض نے ان کی ذہنی صحت کو غیر معمولی دباؤ میں ڈالا ہے۔

قادری نے کہا کہ انہوں نے کووڈ ویکسینیشن کے بارے میں لوگوں میں شعور پیدا کرکے دور دراز کے علاقوں میں کم از کم 3 ہزار افراد کو ویکسینیشن کے لیے راضی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر جب ان کی ٹیم لوگوں کو ٹیکے لگانے کے لئے ویری ناگ بلاک کے دور دراز علاقے میں گئی تھی ، تو وہ کووڈ بیگ کو لینے سے کترا رہی تھی ۔ تاہم اب لوگوں میں موجود ویکسین کے بارے میں ہچکچاہٹ کو دور کرنے میں وہ کامیاب ہوئیں۔

آپ کو بتادیں کورونا کے پیش نظراسماء قادری نے دن رات کام کیا جس کے لیے ان کے ملازمین نے ان کی خوب تعریف کی ہے۔

قادری نے بتایا کہ رواں سال جنوری میں ویکسینیشن پروگرام کے آغاز کے بعد ، انہیں اسپتال اور فیلڈ میں بھی ایک ویکسینییشن سنٹر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ وہ اب تک فرنٹ لائن ورکرز سمیت تقریبا 9 ہزار افراد نے ویکسین کے ٹیکے لگوائے۔

یہ بھی پڑھیں:

قادری نے مزید کہا کہ وہ اس بیماری سے جان چھڑانے کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگوانا چاہتی ہیں۔

آپ کو بتادیں قادری نے ضلع اننت ناگ میں سب سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو ٹیکہ لگایا ہے ، شبینہ کوثر کے بعد اسماء قادری نے ضلع کے تقربیاً 8ہزار افراد کو ٹیکہ لگوایا ہے۔

ان کے اس کارنامے پر ویری ناگ کے علاقے میں 19 آر آر کی فوجی یونٹ نے حال ہی میں قادری کو ان کی محنت اور فرنٹ لائن وائریر ہونے پر نوازا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.