شیعہ طبقے سے جڑے افراد کے لیے عاشورہ سے مراد ماہِ محرم کے پہلے وہ دس ایام ہیں جن میں وہ روایتی عزاداری میں حصہ لیتے ہیں۔ ساتویں صدی میں پیغمبرِ اسلامﷺ کے نواسے امام حسینؓ اور ان کے اقربا کی شہادت پر ہر برس ماہ محرم میں لوگ عزاداری کرتے ہیں۔
ضلع اننت ناگ کے ولرحامہ پہلگام اور چھترگل میں بھی آج عزاداروں نے 10 محرم الحرام کے موقع پر جلوس نکالے اور مجالس منعقد کی۔ عاشورہ کے دوران عزاداروں نے ماتم کے ذریعے کربلا میں گزرنے والے سانحہ کو یاد کیا۔ ولرحامہ پہلگام اور چھترگل اننت ناگ میں عقیدت مندوں نے ذوالجناح بھی نکالے۔۔
مزید پڑھیں: واقعۂ کربلا اور یومِ عاشوراء
ذوالجناح اس گھوڑے کو کہتے ہیں جس پر جنگ کے دوران پیغمبر اسلامﷺ کے نواسے سوار تھے۔