جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری نے پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی پر یہ الزام لگایا ہے کہ' وہ اپنے موقف پر قائم نہیں رہتی ہیں'۔
اننت ناگ میں پارٹی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کے بعد الطاف بخاری نے کہا کہ' پی ڈی پی و دیگر حریف جماعتیں اپنی پارٹی کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ منسلک کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔ جبکہ ان کا ایجنڈا بالکل واضح ہے۔
مزید پڑھیں:
پلوامہ: انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے الزام میں چار ملازمین معطل
اس موقع پر رفیع احمد میر، عبدالرحیم راتھر اور غلام حسن میر بھی موجود رہے۔ اس موقع پر کئی افراد نے اپنی پارٹی میں شمولیت بھی اختیار کی۔ الطاف بخاری نے لوگوں کو ڈی ڈی سی انتخابات میں 'اپنی پارٹی' کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل بھی کی۔