ETV Bharat / city

اننت ناگ: بنٹو شرما کی آخری رسومات میں لوگوں کو ہجوم - jammu and kashmir militant attack

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جمعہ کو عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار بنٹو شرما کی موت ہوگئی تھی۔ جس کی آخری رسومات میں ان کے رشتہ داورں کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

بنٹو شرما کی آخری رسومات
بنٹو شرما کی آخری رسومات
author img

By

Published : Sep 19, 2021, 8:15 AM IST

Updated : Sep 19, 2021, 6:58 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جمعہ کو عسکریت پسندوں کے حملہ میں پولیس اہلکار بنٹو شرما کی آخری رسومات میں ان کے اعزاء و اقارب کے علاوہ مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس حملے کی ہر جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔ عسکریت پسندوں کے حملہ میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کے بھائی راکیش کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کی موت ناقابل یقین ہے۔

بنٹو شرما کی آخری رسومات

راکیش نے کہا کہ 'انہوں نے نامساعد حالات کے باوجود بھی کشمیر میں اکثریتی طبقے کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی اور گزشتہ 31 برسوں سے وہ ان کے ساتھ رہ رہے ہیں اس دوران ان کے ساتھ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

بعض افراد کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کوششیں ماضی میں بھی کی جاچکی ہیں اور آج ایک بار پھر جموں و کشمیر کے بھائی چارے کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب کشمیر میں پنڈتوں کی واپسی اور باز آباد کاری کے لیے سرکاری سطح پر اقدامات اٹھانے کی بات ہورہی ہے۔

وہیں بی جے پی کشمیر کے نائب صدر صوفی محمد نے بنٹو کی موت میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Last Updated : Sep 19, 2021, 6:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.