ٹی 20 ناک آوٹ پر مشتمل پریمئر لیگ کا انعقاد سورنہ وجے ورش کے سلسلہ میں فوج کی ون راشٹریہ رائفلز اور ضلع انتظامیہ اننت ناگ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔
اس دوران کثیر تعداد میں شائقین موجود رہے جنہوں نے فائنل میچ کا لطف اٹھایا۔
اس ٹورنامنٹ میں وادی کے تمام اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل میچ اننت ناگ ریڈس اور اننت ناگ گرین کے درمیان کھیلا گیا جس میں اننت ناگ ریڈ نے جیت کا پرچم لہرایا۔
ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد ہنر مند نوجوانوں کو ذہنی کوفت سے باہر نکال کر انہیں بہتر پلیٹ فارم مہیا کرانا تھا تاکہ انہیں قومی سطح پر اپنا صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع مل سکے۔