پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پوشکریڈی سریگفوارہ علاقہ میں پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔
منشیات فروش کی شناخت پوشکریڈی سریگفوارہ کے رہنے والے شبروز اہناد وانی ولد عبدالرحمان کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف سریگفوارہ تھانہ میں ایف آئی آر، زیر نمبر 26/2021 U/S 8/20 NDPS ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ویری ناگ: اسکوٹی سے گر کر لڑکی ہلاک
جس کے بعد ملزم کو کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کردیا گیا ہے۔ علاقہ کے لوگوں نے پولیس کے اس اقدام کی ستائش کی اور ایسی کارروائی میں مزید سرعت لانے کی اپیل کی تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو اس بری لت سے بچایا جاسکے اور علاقے کو نشہ سے پاک بنایا جائے۔